وزیر منصوبہ سازی: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا ہے

منصوبہ سازی کے وزیر ڈاکٹر محمد علی تمیم نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان منصوبوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کو پوری طرح سے حاصل کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور متولی شرعی کے آفس انچارج ڈاکٹر افضل شامی سے ملاقات کے دوران کہی۔

ڈاکٹر افضل الشامی نے بتایا ہے کہ وزیر منصوبہ سازی کے اس دورے کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف زرعی، صنعتی اور تعلیمی منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا۔

وزیر منصوبہ سازی ڈاکٹر تمیم نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتے ہیں، پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں، اور اپنے معیار اور حاصل کردہ عظیم کامیابی کی بدولت سب سے منفرد اور ممتاز ہیں اور ساتھ ہی مفاد عامہ کے لیے بھی بے حد مفید ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ پروجیکٹس براہ راست ضرورت مندوں کے پاس جانے کی خصوصیات کے حامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ دیگر پروجیکٹس کو مکمل کرنے کے لیے ہم روضہ مبارک کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہماری وزارت اس قسم کی سرگرمیوں کے لیے بھرپور مدد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: