راہِ بہشت: زائرینِ اربعین کی ایک بڑی تعداد اس وقت قضاء القرنة میں پہنچ چکی ہے

زائرینِ اربعین کربلا کی جانب اپنا پیدل سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی ایک بڑی تعداد اس وقت قضاء القرنة میں پہنچ چکی ہے۔

چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے رأس البيشة اور عراق کے دیگر انتہائی جنوبی علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل چلنے والے زائرین بصرہ گورنریٹ کے مختلف علاقوں سے گزر رہے ہیں اور اس وقت انتہائی جنوبی علاقوں سے پیدل آنے زائرین کی ایک بہت بڑی تعداد بصرہ گورنریٹ کے شمالی علاقے اور نواحی شہر "القرنة" میں داخل ہو چکی ہے اور کربلا پہنچنے کے لیے انھیں یہاں سے مزید 400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے۔

قضاء القرنة کے رہنے والے اپنے مواکب اور گھروں میں زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور ہر ایک زائرین کی خدمت سے شرف یاب ہونے کے لیے سبقت لے جانے کی سعی میں نظر آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بصرہ گورنریٹ عراق کا آخری جنوبی علاقہ ہے اور یہاں کے مومنین سب سے پہلے اربعین کے احیاء کے لیے کربلا کی جانب پیدل نکلتے ہیں اور جیسے جیسے وہ آگے بڑھتے جاتے ہیں دیگر جنوبی اور وسطی علاقوں کے مومنین بھی اس حسینی قافلہ میں شامل ہوتے جاتے ہیں، بصرہ اور دیگر جنوبی علاقوں کے مومنین بہت بڑی تعداد میں ناصرف کربلا کی طرف پیدل مارچ کرتے ہیں بلکہ کربلا کے راستے میں لگائے جانے والے اپنے ہزاروں خدماتی مواکب میں زائرین اربعین کی سب سے زیادہ خدمت بھی کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: