شعبہ برائے دینی امور کی طرف سے زائرینِ اربعین سے براہ راست رابطہ میں رہنے والے خدام کے لیے لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور کی طرف سے ان شعبوں کے کے لیے لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے جن کے ارکان زائرینِ اربعین سے براہ راست رابطہ میں رہیں گے۔

اسی حوالے سے امام حسن(ع) ہال میں منعقدہ آج کے لیکچر سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے خطاب کیا۔

شیخ کربلائی نے بتایا ہے کہ زائرین اربعین کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں ہمارے شعبہ نے پبلک ڈیلنگ اور زائرین کی خدمت کے بارے میں لیکچرز کا انعقاد کیا ہے کہ جن مختلف شعبوں کے وہ ارکان شریک ہو رہے ہیں کہ جن کا زائرین سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس لیکچر میں شعبہ حفظ نظام کے (300) سے زیادہ اہلکاروں نے شرکت کی اور آنے والے دنوں میں بھی اس شعبہ کے دیگر اہلکاروں کے لیے لیکچرز کا انعقاد کیا جائے گا ان نصیحتی، تعلیمی اور ثقافتی لیکچرز میں حاضرین کو زیارت اربعین کے بارے میں خصوصی ہدایات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے ما بین الحرمین میں کام کرنے والے خدام کے لیے بھی اسی طرح کے لیکچرز کا اہتمام کیا گیا تھا اور اس وقت شعبہ حفظ نظام کے لیے لیکچرز جاری ہیں اور اس کے بعد شعبہ برائے خدماتی امور کے لیے بھی لیکچرز کا انعقاد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: