شعبۂ صحن نے زیارت اربعین کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن نے چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آنے والے زائرینِ اربعین کے استقبال اور انھیں ہر ممکن خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ شیخ زین العابدین قریشی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہمارے شعبہ نے زیارتِ اربعین کے احیاء کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، زائرین کی صحن میں نقل و حرکت اور آمد و رفت کو منظم رکھنے کے لیے لکڑی کی عارضی پارٹیشنز نصب کر دی گئيں ہیں اور ماتمی جلوسوں اور مواکب کے گزرنے کے راستہ میں سرخ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ لائحہ عمل کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ہر سرداب کے داخلی راستے کے قریب لکڑی کے پارٹیشنز نصب کیے جائيں گے، تاکہ زائرات کی آسان نقل و حرکت اور آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ قطاروں یا منظم گروپوں کی صورت میں حرم میں داخل ہو سکیں۔

انھوں نے کہا کہ متعلقہ شعبوں کے ساتھ مل کر خواتین کے لیے الگ سے راستے اور جگہیں بھی تیار کر دی گئی ہیں۔

قریشی نے مزید کہا، ہمارے شعبہ کے عملہ کو مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے ضروری امور کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحن کی صفائی اور عطر اور اگر بتیوں سے تعطیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: