راہِ بہشت: زائرین بصرہ گورنریٹ کے شمالی شہر قضاء المديْنَة میں داخل ہو رہے ہیں

چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے انتہائی جنوبی علاقوں سے کربلا مقدسہ کی طرف پیدل نکلنے والے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس وقت بصرہ گورنریٹ کے شمالی حصوں میں پہنچ چکے ہیں اور اپنے پیدل سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قرنة سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد بصرہ گورنریٹ کے شمالی شہر قضاء المديْنَة میں پہنچ چکی ہے کہ جو کربلا سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

قضاء المديْنَة کے رہنے والے کربلا کے راستے میں مواکب لگائے ہوئے ہیں اور وہاں زائرین کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہیں اس کے علاوہ یہاں کے مومنین نے پیدل آنے والے زائرین کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھول رکھے ہیں اور اپنے تمام تر وسائل کو زائرین کی خدمت کے لیے وقف کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بصرہ گورنریٹ عراق کا آخری جنوبی علاقہ ہے اور یہاں کے مومنین سب سے پہلے اربعین کے احیاء کے لیے کربلا کی جانب پیدل نکلتے ہیں اور جیسے جیسے وہ آگے بڑھتے جاتے ہیں دیگر جنوبی اور وسطی علاقوں کے مومنین بھی اس حسینی قافلہ میں شامل ہوتے جاتے ہیں، بصرہ اور دیگر جنوبی علاقوں کے مومنین بہت بڑی تعداد میں ناصرف کربلا کی طرف پیدل مارچ کرتے ہیں بلکہ کربلا کے راستے میں لگائے جانے والے اپنے ہزاروں خدماتی مواکب میں زائرین اربعین کی سب سے زیادہ خدمت بھی کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: