قرآن علمی کمپلیکس کی طرف سے بابل میں منعقدہ قرآنی وعاشورائی لیکچرز اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی طرف سے بابل گورنریٹ کے نواحی شہر محاویل میں منعقدہ قرآنی وعاشورائی لیکچرز اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

قرآن علمی کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ / بابل برانچ کے زیر اہتمام منعقدہ ان لیکچرز میں متعدد فکری و قرآنی تحقیقات پیش کی گئیں جن میں حسینی قضیہ کی اہمیت اور اسلامی معاشرے پر اس کے اثرات پر گفتگو کی گئی اور اصولوں اور اقدار کی خاطر قربانی کے سلسلہ میں اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

پانچ دن تک جاری رہنے والے اس لیکچرز میں ممتاز علماء، ماہرین تعلیم اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ان عاشورائی لیکچرز کے ضمن میں قاریان قرآن نےتلاوت کا شرف کیا اور شعراء کرام نے امام حسین(ع) کی بارگاہ میں منظوم نذرانۂ عقیدت بھی پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: