روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے متاثرین جنگ کی دیکھ بھال کے لئے بنائی کمیٹی کا اجلاس....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کی دیکھ بھال کے لئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے انہوں نے متاثرین کی پریشانیوں اور مشکلات کے حل کے لئے ایک جلسہ منعقد کیا جس میں جنگ زدہ علاقوں سے کربلا میں آباد ہونے والے متاثرین کی صورت حال پر غور کیا گیا.
جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کی دیکھ بھال کے لئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس کمیٹی کے سربراہ جناب ڈاکٹر لطیف مزھر سے فرات الاوسط میں الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے نمائندے نے انٹرویو کرتے ہوئے ملاقات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم متاثرین کی پریشانیوں اور مشکلات کے لئے کوشاں ہیں کہ کس طریقہ مشکلات کو حل کیا جائے کیونکہ آنے والے دنوں میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا کا رخ کریں گے بالخصوص محرم اور اربعین کے دنوں میں کروڑوں کی تعداد میں لوگ کربلا زیارت کے لئے آئیں گے.
جناب ڈاکٹر لطیف مزھر نے کہا: یہ جلسہ بھی ان اجلاس میں سے ایک ہے جس میں جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کی دیکھ بھال، اور مشکلات کے حل کے بارے میں مشاورت کی جاتی ہے اور روضہ مبارک کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کی دیکھ بھال کے لئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے وہ متاثرین جنگ کے لئے احسن انداز میں یہ فرائض انجام دے رہی ہے اور متاثرین جنگ کے ساتھ یہ کمیٹی مسلسل رابطہ میں ہے.
یہ بات واضح رہے کہ جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے متاثرین کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کہ جو اب تک دسیوں ہزار افراد کے لئے رہائش اور ان کی ضروریات زندگی کو پورا کر رہی ہے اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے ہر قسم کی مدد کر رہی ہے.
یہ بات واضح کرتے جائیں کہ عالمی دہشت گردوں کے عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کی وجہ سے جو لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر کربلا اور دوسرے شہروں میں آئے ہیں ان کے لئے نجف میں موجود مذہبی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) نے تمام مخیر افراد سے کہا ہوا ہے کہ وہ متاثرین جنگ کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اپنا کردار ادا کریں، جبکہ اہل کربلا، مخیر حضرات اور ماتمی و حسینی انجمنوں کے تعاون سے متاثرین کے لئے رہائش اور دیگر ضروریاتِ زندگی کو فراہم کیا جا رہا ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: