علامہ سید احمد صافی نے العمید تعلیمی گروپ کے عملہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے جاری کورسز کا جائزہ لیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے العمید تعلیمی گروپ کے عملہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے جاری کورسز اور نئے تدریسی سال کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

آج علامہ سید صافی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے تربیت اور اعلیٰ تعلیم کا دورہ کیا جہاں شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر حسن داخل کریم اور ان کے اداری معاون یوسف طائی نے ان کا استقبال کیا۔

علامہ سید صافی کو مذکورہ شعبہ کے ذیلی ادارے العمید تعلیمی گروپ کے تدریسی عملے کے لیے جاری کورسز اور تدریسی لائحہ عمل کے بارے میں اور اسی طرح نئے تعلیممی سال کے لیے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ العمید ایجوکیشنل گروپ کے سکول ان منصوبوں میں سے ایک ہیں کہ جو علامہ سید صافی کے نزدیک بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں لہذا انھوں نے کربلا یا دیگر شہروں میں موجود تمام تعلیمی اداروں پر اس کے طلباء اور اساتذہ کی علمی سطح کو بلند کرنے اور ترقی دینے کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد پر زور دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: