روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے سیمنٹ کے بلاک کے کارخانہ کی تعمیر....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے بتایا ہے روضہ مبارک کی جانب سے سیمنٹ کے بلاک بنانے والے کارخانے کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے اور اب اس میں سیمنٹ کے بلاک کو بنایا جا رہا ہے جو روضہ مبارک کے تحت جاری منصوبوں میں استعمال کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ یہ بازار میں فروخت کے لئے بھی میسر ہونگے.
انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ یہ سیمنٹ کے بلاک تعمیراتی منصوبوں کو جلد تکمیل کرنے اور مضبوط عمارت بنانے میں کام آتے ہیں اور خاص طور پر کربلا میں کئی تعمیراتی منصوبے جاری ہیں جس کے پیش نظر روضہ مبارک نے میٹریل کو پورا کرنے کے لئے اس کارخانے کو قائم کیا جس میں اعلیٰ معیار کو اور مناسب قیمت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ بلاک تیار کئے جائیں گے.
انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے بتایا اس کارخانے کو بنانے کے کئی اسباب ہیں جن میں سے اہم سبب یہ ہے کہ ناقص میٹریل سے بنی ہوئی اینٹ کو اچھی اور مضبوط اینٹ کی قیمت پر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی دفعہ مقدمات بھی ہوئے ہیں ہم اس کارخانے میں مختلف سائز کے بلاک تیار کریں گے کہ جو ہر حوالے سے تعمیراتی کام میں استعمال ہو سکے.
اس کارخانے کے مسؤول انجینیئر جناب جعفر حسین نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا کہ اس کارخانے میں جرمن سے لائی گئی مشینری کو نصب کیا گیا ہے جس میں مختلف اقسام اور مختلف حجم کے بلاک کو تیار کیا جاتا ہے، پہلی قسم کے بلاک کو (HBL-5) کہتے ہیں جس کا وزن 23 کلو گرام ہے اور اس کا طول و عرض (400×200×200) ملی میٹر ہے اور اس کو 25 ملی میٹر کی جگہ میں لگایا جاتا ہے اور یہ بلاک مکان بنانے میں کام آتے ہیں، دوسری قسم کو (HBL-4) کو کہتے ہیں جس کا وزن 15 کلو گرام ہے اور اس کا طول و عرض (400×150×200) ملی میٹر ہے اور اس کو پتھروں کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے، تیسری قسم کو (HBL-3) کہتے ہیں جس کا وزن 17 کلو گرام ہے اور اس کا طول و عرض (400×150×200) ملی میٹر ہے، چوتھی قسم کو (HBL-1) کہتے ہیں جس کا وزن 11 کلو گرام ہے اور اس کا طول و عرض (400×100×200) ملی میٹر ہے اور اس کے علاوہ کوئی اگر خاص سائز وغیرہ تیار کرانا چاہے تو وہ بھی تیار کئے جاتے ہیں۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: