اربعین کے ملینز مارچ کے ساتھ آنے والے نیوز سنٹر کے نمائندے نے بتایا ہے کہ رأس البيشة سے چلنے والے زائرین 310 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اس وقت براستہ قضاء الجبايش ذی قار گورنریٹ کے مشرق میں واقع ضلع "قضاء الفهود" میں پہنچ رہے ہیں اور انھیں کربلا پہنجنے کے لیے مزید 365 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قضاء الفهود کے مومنین مواکب، امام بارگاہوں، مساجد اور اپنے گھروں میں زائرین کی خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروے کار لا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بصرہ گورنریٹ اور اس کے انتہائی جنوبی علاقوں کے مومنین سب سے پہلے اربعین کے احیاء کے لیے کربلا کی جانب پیدل نکلتے ہیں اور ان کے راستہ میں بصرہ گورنریٹ سے نکلنے کے بعد ذی قار گورنریٹ آتا ہے اور جیسے جیسے وہ آگے بڑھتے جاتے ہیں دیگر جنوبی اور وسطی علاقوں کے مومنین بھی اس حسینی قافلہ میں شامل ہوتے جاتے ہیں۔