جرمن سفارتخانے کے ناظم الامور: زیارت اربعین مذاہب کے حقیقی پیغام کی نمائندگی کرتی ہے

بغداد میں جرمن سفارت خانے کے ناظم الامور ڈاکٹر میکسیملین راش نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اربعین کی زیارت حقیقی مذاہب کے پیغام کی نمائندگی کرتی ہے۔

یہ بات انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت اور شعبہ تعلقات عامہ کے معاون سربراہ سید محمد جلوخان سے ملاقات کے دوران کہی۔

نیوز سنٹر کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ کربلا اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آیا ہوں اور میں نے اپنے اس وزٹ میں دین اسلام کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے، اور اس بھرپور دورے کے اپنے ان تاثرات کو دوسروں تک پہنچاؤں گا۔

انھوں نے اقوام کے درمیان تعاون تک پہنچنے کے لیے مذہبی مکالمے کو وقت کی ضرورت قرار دیا، اور اس بات پر زور دیا کہ زیارت اربعین مذاہب کے حقیقی پیغام کی نمائندگی کرتی ہے، اور وہ پیغام یہ ہے کہ سب پرامن طریقے سے، محبت اور سلامتی کے ساتھ اکٹھے ہوں گے، تمام مذہبی اختلافات پر قابو پا کر متحد ہو جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: