روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں علمِ عزاءِ امام حسن(ع) بلند کر دیا گیا ہے

امام حسن(ع)‏ کے یومِ شہادت کے احیاء کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور تمام مقدس روضوں میں علمِ عزاءِ امام حسن(ع) بلند ہو چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے اس بارے میں کہا ہے کہ روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں علمِ عزاءِ امام حسن(ع) بلند کیا گیا ہے اور علامہ سید صافی کی ہی ہدایت کے مطابق تمام مقدس روضوں میں بھی علمِ عزاءِ امام حسن(ع) تقسیم کیے گئے کہ جو ہر روضہ میں آج کی رات بلند کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم مسلسل دو سالوں سے ما بین الحرمین کی طرف کھلنے والے روضہ مبارک کے مرکزی گیٹ باب امام حسن(ع) کے سامنے اس تقریب عزاء کا انعقاد کر رہے ہیں۔

اس تقریب عزاء کا آغاز قاری سید حیدر جلوخان نے تلاوت قرآن مجید سے کیا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید افضل شامی، روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے ارکان، علماء کرام اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تلاوت کے بعد سید بدری مامیثہ نے امام حسن(ع) کی زیارت پڑھی اور پھر شیخ عبد اللہ دجیلی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا۔

مجلس کے بعد سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تیار کیا گيا علمِ عزاءِ امام حسن(ع) بلند کیا۔

علمِ عزاء کے بلند ہونے کے بعد شاعر اہل بیت علی صفار کربلائی اور شاعر محمد فاطمی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس عزائی تقریب کے آخر میں عربی نوحہ خواں سید ابراہیم شروفی نے نوحہ خوانی کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: