شعبہ فکری امور کی ’’عراق میں بعث پارٹی کے جرائم کے بارے میں ایک نئی کتاب‘‘

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور کے ذیلی ادارے ’’مركزُ العراقيّ لتوثيق جرائم التطرّف‘‘ نے عراق میں بعث پارٹی کی طرف سے کیے مظالم اور جرائم کے بارے میں ایک نئی کتاب شائع کی ہے جسے نام دیا گيا ہے: (التأسيس المعرفيّ لدراسة جرائم حزب البعث في العراق)

مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عباس قریشی نے بتایا ہے کہ اس تحقیقی اور تاریخی کتاب کو ڈاکٹر قيس ناصر اور عبد الهادي معتوق الحاتم نے مل کر لکھا ہے اور اپنے موضوع اور مواد کے حوالے سے پہلی کتاب ہے.

واضح رہے کہ یہ مرکز بعث پارثی اور شدت پسند گروہوں کی طرف سے عراق میں کیے جانے ظلم و ستم کو دستاویزی صورت دے رہا ہے تاکہ آنے والی نسلوں تک اس ملک اور اس ملک کے شہریوں پر ڈھائے جانے مظالم کی تاریخ پہنچائی جا سکے اور مظلومین کی قربانیوں کو یاد رکھا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: