نھرین یونیورسٹی بغداد کے اساتذہ اور فارغ التحصیل طلاب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں......

زیارت کا منظر
نھرین یونیورسٹی بغداد کے اساتذہ اور فارغ التحصیل طلاب نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اس زیارت کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور تعلیمی اداروں کو ایک دوسرے سے آشناس کروانا تھا اور اس کے ساتھ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل گریجوایٹ طلاب کی وطن سے وفاداری کو اور دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہنے کو امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی حضور عہد و پیمان کرنا تھا۔
ان اساتذہ اور طلاب نے دونوں حرموں کی زیارت کے علاوہ وہاں موجود روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں موجود عجائب گھر، مختلف سیکشنوں اور متعدد تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کو بھی دیکھا۔
نھرین یونیورسٹی کے معاون مدیر جناب ڈاکٹر ایاد مراد طخاخ نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ان مقدس مقامات کی زیارت کرنا جنت میں پہنچ جانے کی مثل ہے اور مراکز علم کی بڑی یونیورسٹیوں میں آ جانے کی مثل ہے جس میں ہم دوسری یونیورسٹیوں کی طرح بار بار آنے کی خواہش کرتے ہیں۔
اساتذہ اور طلاب نے زیارت کے اختتام پر حرم حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: