روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے متولی شرعی کی موجودگی میں میڈیا سنٹر برائے زیارت اربعین کا افتتاح کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے میڈیا سنٹر برائے زیارت اربعین کا افتتاح کر دیا ہے، تاکہ صحافیوں اور میڈیا اداروں کو ملینز زائرین پر مشتمل اس زیارت کی کوریج کے لیے سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے متعدد ارکان اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

روضہ مبارک کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سید علی بدری نے کہا ہے کہ آج ہم نے میڈیا سنٹر برائے زیارت اربعین کا افتتاح کیا ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی سید احمد صافی کی سرپرستی اور سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین کی گہری دلچسبی کی بدولت قائم ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا میڈیائی مرکز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنٹر میں انٹرویوز کے لیے سٹوڈیو، میڈیا سے متعلقہ سامان رکھنے کے خاص سٹور اور میڈیا پروفیشنلز کے آرام کرنے کے لیے جگہیں موجود ہیں، اس کے علاوہ میڈیا پروفیشنلز کے ہر جگہ داخلے اور بلا رکاوٹ نقل و حرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مرکز انتظامات کرتا ہے جس کے بعد وہ روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، ما بین الحرمین اور دیگر مقامات میں اپنے سامان کے ساتھ جا سکتے ہیں اور وہاں سے کورج کر سکتے ہیں۔

بدری نے کہا کہ میڈیا پروفیشنلز کے لیے یہ سب کاوشیں اور خدمات کی فراہمی کا مقصد انھیں کربلا کی واضح تصویر اور اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کی عقیدت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: