روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں شھادت امام محمد تقی(ع) پر مجلس کا انعقاد....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں بروز جمعرات 29 ذی القعدہ 1435ھ بمطابق 25 ستمبر 2014ء کو حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم شہادت پر مجلس منعقد کی گئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف سیکشنوں کے افراد نے زائرین کے ساتھ شرکت کی۔
مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا تلاوت کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذہبی و دینی معلومات کے سیکشن کے جناب مولانا سید عدنان موسوی مجلس عزاء سے خطاب کیا جس میں امام تقی علیہ السلام کے فضائل و مصائب کو بیان کیا گیا مجلس میں سینکڑوں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔
مجلس کے بعد ںوحہ خوانی اور ماتم کے ذریعے مؤمنین کی بڑی تعداد نے اہل بیت رسول (ص) اور حضرت عباس علیہ السلام کے حضور امام تقی علیہ السلام کا پُرسہ پیش کیا.
اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ دیگر مناسبات کی طرح امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت پر روضہ مبارک میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہے گااور اس سلسلہ میں بھی روضہ مبارک میں سیاہ علم اور کپڑے لگا کر عزاداری کا ماحول بنایا گیا ہے.
امام محمد تقی علیہ السلام 10 رجب 195ھ کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور آپ کو سب سے کم عمر یعنی 7 یا 8 سال کی عمر میں منصب امامت کے فرائض سر انجام دینا پڑھے اور آپ کا دور امامت 17 سال پر مبنی تھا۔
آپ کے مختلف القابات تھے جن میں سے چند ایک یہ ہیں جواد، تقي، قانع، زكي، باب المراد.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: