عراق کے صدر عبد اللطيف جمال رشيد نے آج بروز ہفتہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین سے ملاقات کی اور زیارت اربعین کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل نے صدر کو اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین کرام کے لیے پیش کی جانے والی خدمات اور چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اسی طرح صدر کو صحن ام البنین(ع) سمیت روضہ مبارک کے اہم توسیعی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلًا آگاہ کیا گیا کہ جو ملینز زائرین کی کربلا آمد کے دوران انھیں وافر جگہ اور خدمات فراہم کرنے کے لیے بہت اہم ہیں۔
اس کے علاوہ صدر کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اسٹریٹجک اور صنعتی منصوبوں اور ان کی بدولت عراقی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کی فراہمی اور قومی معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔