روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے زائرین کے فقہی، شرعی اور قرآنی سوالات کے جوابات دینے کے لیے "الأجوبة الميسرة" کے نام سے ایپ لانچ کر دی ہے۔
اس سروس کے انتظامات مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے تراث الأنبياء آن لائن انسٹی ٹیوٹ برائے حوزوی اسٹڈیز کی طرف سے کیے جا رہے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کے انچارج شیخ حسین ترابی نے بتایا ہے کہ Android اور ios نظام کے لیے دستیاب انسٹی ٹیوٹ کی اس ایپلی کیشن "الأجوبة الميسرة" کے ذریعے زائرین کے فقہی، شرعی اور قرآنی سوالات کے جوابات دیئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ اپنی مختلف سوشل میڈیا سائٹس پہ بھی ہمیں زائرین کے سوالات موصول ہو رہے ہیں جس کے فوری طور پر جوابات دیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ ان سرگرمیوں کے ذریعے زائرین کو مختلف فکری، مذہبی اور نظریاتی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے، خاص طور پر ملینز زائرین والی اس زیارت اربعین کے موقع پر کہ جس میں مختلف ممالک سے آنے والے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے احیاء اور زیارت اربعین کی ادائیگی کے لیے عراق آ رہے ہیں۔