راہِ بہشت: پیدل کربلا جانے والے زائرین مثنیٰ گورنریٹ میں داخل ہو چکے ہیں

چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرینِ اربعین مثنیٰ گورنریٹ کے پہلے علاقے ناحية الدراجي میں داخل ہو چکے ہیں۔

اربعین مارچ کے ساتھ آنے والے نیوز سنٹر کے نمائندے نے بتایا ہے کہ زائرینِ اربعین مثنیٰ گورنریٹ کے ضلع قضاء الخضر کے علاقے ناحية الدراجي میں داخل ہو چکے ہیں۔ جو اربعین مارچ کے مقام آغاز "رأس البيشة" سے تقریباً (367 کلومیٹر) دور ہے، اور کربلا مقدسہ سے اس کا فاصلہ (265 کلومیٹر) ہے۔

ہمارے نمائندے نے ہمیں بتایا ہے کہ راستے کے دونوں طرف زائرین کے آرام کرنے، کھانے پینے اور انھیں دیگر مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے مواکب لگے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ اہل علاقہ کے دروازے زائرینِ اربعین کے لیے دن رات کھلے ہیں کہ جہاں ہر ایک زائرین کی خدمت کا زیادہ سے زیادہ شرف حاصل کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ بصرہ گورنریٹ عراق کا آخری جنوبی علاقہ ہے اور یہاں کے مومنین سب سے پہلے اربعین کے احیاء کے لیے کربلا کی جانب پیدل نکلتے ہیں اور براستہ ذی قار، مثنی اور دیگر علاقوں سے ہوتے ہوئے کربلا پہنچتے ہیں جیسے جیسے وہ آگے بڑھتے جاتے ہیں دیگر جنوبی اور وسطی علاقوں کے مومنین بھی اس حسینی قافلہ میں شامل ہوتے جاتے ہیں، بصرہ اور دیگر جنوبی علاقوں کے مومنین بہت بڑی تعداد میں ناصرف کربلا کی طرف پیدل مارچ کرتے ہیں بلکہ کربلا کے راستے میں لگائے جانے والے اپنے ہزاروں خدماتی مواکب میں زائرین اربعین کی سب سے زیادہ خدمت بھی کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: