فیکٹری کے انچارج انجینئر علی عبد الحسین کاظم نے بتایا ہے کہ الکفیل آئس فیکٹری ایام اربعین کے دوران روزانہ 3000 آئس بلاکس روضہ مبارک کے مختلف شعبوں، سیکورٹی فورسز اور مواکب کو فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری دو یونٹس پر مشتمل ہے، جن میں سے ہر ایک (500) آئس بلاکس کی گنجائش کا حامل ہے، ہر یونٹ میں آٹھ گھنٹے میں برف تیار ہو جاتی ہے اور ہم ان دنوں میں (24) گھنٹے فیکٹری میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ فیکٹری میں برف بنانے کے لیے فیکٹری سے منسلک (RO) واٹر اسٹیشن سے حاصل شدہ پانی استعمال کیا جاتا ہے کہ جسے استعمال سے پہلے لیباٹری ٹیسٹ کے مرحلے سے گزارا جاتا ہے۔