حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے رمزی تابوت کی برآمدگی اور مراسم زیارت کا اختتام....

رمزی تابوت کا جلوس
روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام میں بروز جمعرات 29 ذی القعدہ 1435ھ بمطابق 25 ستمبر 2014ء کو ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں مومنین نے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم شہادت پر عزاداری کی جس میں لاکھوں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی.
ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں مومنین حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا رمزی تابوت ہاتھوں پہ اٹھائے ہوئے نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے ہوئے کاظمین میں شارع امام زین العابدین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام میں داخل ہوئے کہ انہوں نے اہل بیت رسول علیھم السلام کو نویں امام کی اس عظیم مصیبت پر پُرسہ پیش کیا۔
جلوس میں روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام کے خدام کے علاوہ زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس کے آخر میں ایک مجلس عزاء منعقد کی گئی جس سے جناب علامہ سید ھادی طویرجاوی نے خطاب کیا اور ان کے بعد مشہور نوحہ خوان حسین کرار نے ںوضہ خوانی کے فرائض انجام دئیے بعد میں مراسم زیارت کے اختتام کا اعلان کیا گیا.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: