روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کی نئی کتاب (التوحيد في القرآن)

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے ذیلی ادارے اسلامک سنٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز نے حال ہی میں ایک نئی کتاب (التوحيد في القرآن) شائع کی ہے۔

علم کلام پر مشتمل اس کتاب کو شیخ عبداللہ جوادی آملی نے لکھا ہے اور اس کا ترجمہ شیخ محمد حسین خلیق نے کیا ہے۔

مؤلف نے اس کتاب میں توحید کے موضوع پر بات کی ہے، کہ جو ایمانی زندگی کا بنیادی ستون، سعادت اور شقاوت کے درمیان حد فاصل اور تمام عقائد اور نظریاتی و عملی اصولِ دین کا ماخذ ہے۔

کتاب کی ابتدا معرفت خدا سے ہوتی ہے، نبوت اور امامت سے ہوتے ہوئے قیامت پہ ختم ہوتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: