امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرینِ اربعین اس وقت مثنیٰ گورنریٹ کے آخری ضلع سے گزر رہے ہیں
نیوز سنٹر کے نمائندے نے بتایا ہے رأس البيشة سے اربعین مارچ کا آغاز کرنے والے زائرین اربعین اس وقت تک تقریباً (430 کلومیٹر) کا فاصلہ پیدل طے کر کے مثنیٰ گورنریٹ کے آخری ضلع قضاء الرميثة میں پہنچ چکے ہیں اور انھیں کربلا پہنچنے کے لیے مزید (220 کلومیٹر) کی مسافت طے کرنی ہے۔
اس وقت قضاء الرميثة میں ہر فرد زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے اور راستے میں لگائے گئے مواکب اور گھروں میں زائرین کی ہر ممکن خدمت کے لیے تمام تر وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ قضاء الرميثة اس گورنریٹ کا آخری ضلع ہے جسے عبور کرنے کے بعد اربعین مارچ دیوانیہ گورنریٹ کے ضلع قضاء الحمزة میں داخل ہو جائے گا۔