روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تحت چلنے والے العمید سکول کی بھر پور کامیابی کے بعد کربلا کے رہنے والے لوگوں کا محور....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلیم و تربیت سیکشن کے تحت چلنے والے العمید سکول کی بھر پور کامیابی کے بعد کربلا کے رہنے والے لوگوں کا محور کا مرکز بنتا جا رہا ہے اور اس سکول میں تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی، معاشرتی اور مذہبی تعلیم و تربیت بھی کی جاتی ہے اور کربلا کے رہنے والے افراد نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے اس سکول کی طرف رجحان شروع کر دیا ہے۔
جناب ڈاکٹر مشتاق عباس معن نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے طالب علموں کو پڑھائے جانے والے تعلیمی نصاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمارا مقصد ہے کہ ہم سب سے آگے بڑھیں اور سب سے زیادہ ترقی کریں اور اس میں علم فقط علم حاصل کر لینے سے سب کچھ حاصل نہیں ہو جاتا بلکہ اس کے لئے اخلاقی، معاشرتی اور مذہبی چیزوں کو بھی مدِ نظر رکھا جاتا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس سکول کے قیام کا یہی مقصد ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ہر میدان میں آگے سے آگے لے کر جائیں۔
جناب ڈاکٹر مشتاق عباس معن نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم نے اس کام کے لئے سکول کو اعلیٰ سے اعلیٰ کردار کے اساتذہ مہیا کر کے دئیے ہیں اور اب نئے داخلوں کے لئے جو درخواستیں آئی ہیں ہم نے ان کے لئے ایک طریقہ کار بنایا ہے جس میں اعلیٰ معیار کے اساتذہ کو معین کیا ہے کہ جو طالب علم سے سکول میں داخلہ کا امتحان لیں گے اور اس میں دو قسم کا معیار رکھا گیا ہے پہلی قسم میں اس کے تعلیم کو دیکھا جائے گا جس کے مطابق اس کی کلاس کا تعیین کیا جائے گا دوسرا قسم کے معیار میں اس کو معاشرتی، ثقافتی اور مذہبی ماحول دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: