روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور کے ایک وفد نے حوزہ علمیہ کے استاد سید ریاض حکیم سے ملاقات کی اور انھیں تیسری بین الاقوامی دارالرسول الاعظم علمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
دارالرسول الاعظم(ص) کے معاون سربراہ ڈاکٹر لیث وائلی اور سیکرٹری سید یاسین خضیر نے دار کی نمائندگی میں جناب سید کو دعوت نامہ پیش کیا۔
یہ کانفرنس (4-5 ربیع الآخر 1445ھ) بمطابق (19-20 اکتوبر 2023ء) کو اس موضوع کے تحت منعقد ہو گی: "السيرة النبويّة في كتب التفسير"
وفد نے دار کی مطبوعات کا ایک سیٹ بھی جناب سید کو ہدیہ کیا کہ جس میں رسالہ (نبيّنا –صلّى الله عليه وآله-)، وقائع المؤتمر الأوّل اور دیگر مطبوعات شامل ہیں۔