روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے خدماتی امور نے مواکب کو چوبیس گھنٹے آئس کیوبز کی فراہمی کے لیے ایک نیا کارخانہ لگایا ہے جس نے کام شروع کر دیا ہے۔
مذکورہ شعبہ کے معاون سربراہ انجینئر عباس علی نے بتایا ہے کہ یہ کارخانہ مقام امام مہدی(عج) کے قریب کھولا گیا ہے، کہ جو باب السلالمة، شارع السدرة، شارع المقام، اور قریبی علاقوں میں زائرین اربعین کی خدمت کے لیے لگائے گئے مواکب کو آئس کیوبز فراہم کر رہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جدید ترین مشینری سے لیس یہ کارخانہ چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے اور اسے ماہر ترین انجینیئرنگ عملہ چلا رہا ہے۔