اربعین مارچ کے ساتھ موجود نیوز سینٹر کے نمائندے نے بتایا ہے کہ رأس البيشة سے پیدل اربعین مارچ کا آغاز کرنے والے زائرینِ اربعین اس وقت تک تقریباً (511 کلومیٹر) کا فاصلہ پیدل طے کر کے قادسیہ گورنریٹ کے صدر مقام اور مرکزی شہر دیوانیہ میں پہنچ چکے ہیں اور ان میں سے جو کربلا پہنچنے کے لیے بابل گورنریٹ کا راستہ اختیار کریں گے انھیں کربلا پہنچنے کے لیے مزید (129 کلومیٹر) کی مسافت طے کرنی ہے اور جو نجف اشرف سے گزر کر کربلا پہنچیں گے وہ 141 کلو میٹر کی مزید چلیں گے۔
ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ زائرینِ اربعین دو مختلف راستوں سے دیوانیہ میں داخل ہو رہے ہیں جن میں سے پہلا کوت اور امارہ کے شہروں کی سمت سے، اور دوسرا مثنی کی طرف سے۔ اسی طرح یہ شہر زائرین اربعین کو کربلا جانے والے دو راستوں پہ الوداع کر رہا ہے پہلا نجف اشرف کی طرف اور دوسرا بابل گورنریٹ کی طرف۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں پھیلے ہوئے مواکب زائرین کو ہر ممکن خدمات فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ اسی طرح لوگوں نے اپنے گھروں کے دروازے زائرین کی خدمت کا شرف حاصل کرنے کے لیے کھول رکھے ہیں۔
اس گورنریٹ کے (4900) رجسٹرڈ مواکب سات صفر سے بائیس صفر تک زائرین کی خدمت کے لیے کھلے رہیں گے اور بہت سے مواکب کربلا سے واپس آنے والے زائرین کی خدمت اور سہولت کے لیے راستے کے دوسری طرف منتقل ہو جائے گے۔