مرکز الکفیل ڈائنامیک (اسپیشل لوگوں کی دیکھ بھال کا ہسپتال) کا منصوبہ مکمل ہونے کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے 104 منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ گے ہیں.....

انجینیئر ضیاء مجید صائغ
بروز جمعہ 1 ذی الحج 1435ھ بمطابق 26 ستمبر 2014ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن علیہ السلام ہال میں مرکز الکفیل ڈائنامک (اسپیشل لوگوں کی دیکھ بھال کا ہسپتال) کی جانب سے ایک سیمنیار منعقد ہوا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ انجینیئر ضیاء مجید صائغ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز الکفیل ڈائنامیک (اسپیشل لوگوں کی دیکھ بھال کا ہسپتال) کا منصوبہ مکمل ہونے کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے 104 منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ گے ہیں۔
روضہ مبارک کے منصوبوں کو مضبوطی اور پائیداری میں نمایاں حیثیت حاصل ہے جس میں روضہ مبارک کے قابل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینیئروں اور عملے کا واضح کردار ہے اور تمام منصوبے عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو رہے ہیں اور ان منصوبوں کو عوام الناس اور زائرین کرام کی خدمت کے لئے تیار کیا جا رہا ہے اور انہی منصوبوں میں سے یہ ہسپتال بھی ہے جس کو عوام الناس کے لئے بنایا گیا ہے۔
انجینیئر ضیاء مجید صائغ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: دہشت گردوں کی کاروائیوں اور بم دھماکوں میں جو لوگ معذور ہوتے ہیں اس کے لئے ہم کو بہت بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس وجہ سے روضہ مبارک نے اس ہسپتال کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے جس سے مرد، عورتیں بوڑھے اور بچے استفادہ کر سکیں گے اور ان کو طبعی اور مصنوعی اعضاء لگا کر ان کی زندگی کے دکھ و درد کو کچھ حد تک کم کیا جائے گا۔
انجینیئر ضیاء مجید صائغ نے اپنے خطاب کے آخر میں بتایا یہ ہسپتال 600 میٹر مربع پر پھیلا ہوا ہے اور اس کو تین منزلہ بنایا گیا ہے جس میں سنگ مرمر کو اندر اور باہر لگایا گیا ہے پہلی منزل پر ہسپتال کا انتظامی سیکشن، استقبالیہ، میڈیکل سٹور اور اس کے علاوہ دیگر ضروریات کو بنایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: