تمام مناسبات اور اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ کربلا میں نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں کی تنظیم اور جلوس کے نکالنے کے وقت کی تعیین روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعبہ شعائر حسینی و مواکب کی طرف سے کی جاتی ہے تاکہ مکمل نظم و ضبط کے ساتھ تمام جلوس عزاء برآمد سکیں۔ مذکورہ شعبہ نے اربعین امام حسین(ع) 1445ھ کے احیاء کے لیے عراق کے تمام گورنریٹس اور غیر ملکی امواکب کے لئے ماتم اور سینہ زنی کے جلوسوں کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا ہے۔
شعبہ عراق کے تمام گورنریٹس میں مجالس اور حسینی مواکب کے منتظمین سے گزارش ہے کہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں۔
واضح رہےکہ مذکورہ بالا وقت میں جلوس کا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے باب القبلہ والی طرف کے بیرونی گیٹ پہ پہنچنا ضروری ہے۔ تمام ماتمی جلوس باب قبلہ سے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوں گے اور باب قاضی الحاجات سے نکل کر مابین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام سے گزرنے کے بعد اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔
تمام ماتمی مواکب اور حسینی انجمنوں کو حرم میں ایک دفعہ جلوس لانے کی اجازت ہو گی اور داخلے کے وقت جلوس کے اجازت نامے پر مہر لگائی جائے گی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کا شعبہ شعائر حسینی و مواکب واحد ادارہ ہے جو عراق اور اسلامی دنیا میں جلوسوں کو دستاویز اور منظم کرنے کا مجاز ہے۔