میڈیا ڈیپارٹمنٹ اربعین امام حسین علیہ السلام کی کوریج کے لئے آنے والے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کا استقبال کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ اربعین امام حسین علیہ السلام کی کوریج کے لئے آنے والے صحافیوں اور مختلف میڈیا اداروں کے مندوبین کا استقبال کر رہا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا کوآرڈینیشن سینٹر کے ڈائریکٹر سید اسامہ بدر الجنابی نے کہا کہ "ہم نے زیارت اربعین کی مراسم کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں، میڈیا اداروں اور عرب اور غیر ملکی ایجنسیوں کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ہم نے زیارت اربعین اور مراسم اربعین کی کوریج کے لئے آنے والے صھافیوں کے لئے ایک خصوصی میڈیا سینٹر قائم کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا،"یہ سنٹر ان تمام صحافیوں کو خصوصی شناختی کارڈ فراہم کررہا ہے جو انہیں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور عباس علیہ السلام ، مابین الحرمین شریفین اور کربلا قدیمہ کے اندر آزادانہ نقل و حرکت کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ "

انہوں نے بتایا کہ"سنٹر میں میڈیا ورکرز کے آرام اور رہائش کے لئے بھی خصوصی جگہیں شامل ہیں، ان کے سامان اور قیمتی اشیاء کو رکھنے کے لیے خصوصی ڈپازٹ باکسز بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ سروس سے منسلک کمپیوٹرز بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ میڈیا مواد کی فراہمی اور اسے بھیجنے کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ "

انہوں نے کہا کہ میڈیا کوآرڈینیشن سینٹر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور دیگر میڈیا اداروں کے درمیان رابطے کا ذمہ دار ہے، اور یہ ملکی و غیر ملکی میڈیا پرسنز کو سہولیات فراہم کرنے اور انہیں درپیش مشکلات کو ختم کرنے کے فرائض بھی ادا کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: