متولی شرعی کے دفتر کے انچارج کا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سنٹر کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کے انچارج ڈاکٹر افضل شامی نے آج روضہ مبارک کے میڈیا سنٹر کا دورہ کیا اور جہاں انھیں سنٹر کے کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

شامی نے کہا کہ سنٹر کے افتتاح کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے میڈیا کی مدد کرنا ہے خاص طور پر ملینز زائرین والی زیارات و مناسبات کے ایام میں عراق اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے میڈیا پرسنز اور میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں کو اس مبارک زیارت کی خدمت کے ضمن میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال میڈیا پرسنز کے لیے ایک وسیع جگہ مختص کی گئی ہے اور زيارت اربعین کے مراسم کو کورج دینے کے لیے انھیں تمام ضروری وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: