کربلا کی تاریخ کی جمع آوری کے لیے بنائے گئے ادارے "مرکز تراث کربلا" نے تمام ہم وطنوں کو دوسری سالانہ تراث کربلا نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

گزشتہ سال میں دکھائی گئی تصویریں
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکروثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے یونٹ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے کربلا کی تاریخ اور آثار قدیمہ کی جمع آوری پر مامور ادارے "مرکز تراث کربلا" نے دوسری تراث کربلا نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اور تمام اہل وطن کو اس نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے، یہ نمائش 18 سے 24 ذی الحج 1435ھ تک ما بین الحرمین میں منعقد ہو گی۔ اس نمائش کا مقصد کربلا مقدسہ کی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کرنا اور کربلا کی تاریخ سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔
مذکورہ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر احسان غریفی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم تمام اہل وطن کو اس نمائش میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور جس کسی کے پاس بھی کربلا کی تاریخ و ثقافت اور آثارِ قدیمہ کے بارے میں کوئی کتاب، تصویر، ویڈیو، آڈیو یا کوئی قدیم تحریر وغیرہ ہے اسے اس نمائش میں شامل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
1. جس کسی کے پاس کربلا کی پرانی تاریخ کے بارے میں تصویریں ہو چاہیے وہ تصویریں کربلا میں رہنے والے لوگوں کے شہر کی تبدیلی یا اس کے رسم و رواج کی تبدیلی کی ہو جیسے مقدس روضوں کی تبدیلی، تاریخی مقامات کی تبدیلی، مساجد و امام بارگاہوں کی تبدیلی ہو یا اس کے علاوہ کربلا کی پرانی صنعت و حرفت کے بارے میں ہو۔
2. 1991ء میں ہونے والے سانحہ شعبانیہ کے علاوہ کوئی اور تصویریں جو 1970ء سے پہلے کی ہوں ان کو شامل کیا جائے گا۔
3. جو بھی تصویریں دی جائیں وہ دیکھنے میں واضح دکھائی دیں اور ان تصویروں کو پہلے نہ دکھایا گیا ہو۔
4. جتنی زیادہ تصویریں ہو گی اتنا ہی انعام حاصل کرنے کا زیادہ موقع میسر ہو سکتا ہے۔
5. مقابلہ میں انعام حاصل کرنے والوں کے اعلان کے بعد مالکان اپنی تصویریں واپس لے سکتے ہیں۔
6. انعامات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد 30 دن گزر جانے کی صورت میں تصویر کا مالک تصویر کی واپسی کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔
7. مرکز کو تصویر کی کاپی کرنے کا اختیار حاصل ہو گا چاہے وہ تصویر انعامات میں نہ بھی شامل ہو۔
8. تصویریں جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2014ء ہے۔
اس نمائش کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پتہ اور فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
المركز تراث كربلاء: محافظة كربلاء- حي الإصلاح الزراعي- خلف متنزه الحسين- مجاور معهد الكفيل لتطوير المهارات.
ای میل: turath@alkafeel.net
فون نمبر: 310058، موبايل نمبر: 7810528170
اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ مرکز تراث کربلا کی طرف سے نمائش کا ہدف کربلا شہر کی تاریخ کو محفوظ کرنا ہے کیونکہ کربلا شہر ان شہروں میں سے ایک ہے جن کو بین الاقوامی طور خاص اہمیت دی جاتی ہے اور اس شہر کی تاریخ کو محفوظ کرنے کے لئے جو وسائل بھی درکار ہوئے ان کو استعمال میں لایا جائے گا تاکہ آنے والی نسلیں اس تاریخی شہر میں ہونے والے مظالم اور تبدیلیوں کو جان سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: