ترکیہ سے تعلق رکھنے والے 90 زائرینِ اربعین روضہ مبارک امام حسین(ع) و روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے موکب کی ضیافت میں

ترکیہ سے تعلق رکھنے والے 90 زائرینِ اربعین روضہ مبارک امام حسین(ع) و روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے موکب کی ضیافت میں

روضہ مبارک امام حسین(ع) و روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نجف اشرف میں قائم موکب (موكبُ العتبتَينِ المقدّستَينِ) میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والے 90 زائرینِ اربعین تشریف لائے اور مجلس اربعین میں شرکت کی۔

حوزہ علمیہ کے تبلیغی پراجیکٹ میں غیر ملکی طلباء کے سربراہ سید باقر بخاتی نے بتایا ہے کہ موكبُ العتبتَينِ المقدّستَينِ میں حوزہ علمیہ کے استاذ سید احمد اشکوری نے 90 رکنی ترک وفد سے ملاقات کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وفد سے سید اشکوری نے خطاب کیا جس میں انھوں نے امام حسین(ع) کی زیارت اور خاص طور پر اربعین کے احیاء کے لیے پیدل چلنے کے اجر وثواب کے بارے میں گفتگو کی، اور سید محمد حبل المتین نے ایام اربعین میں حوزہ علمیہ کے تبلیغی مشروع پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔
ترک وفد نے اعلی دینی قیادت، حوزہ علمیہ اور موكبُ العتبتَينِ المقدّستَينِ کا پرتباک استقبال اور دینی لیکچز پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: