روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شیخ کلینی کمپلیکس اپنے خواتین کے لیے مختص حصے میں زائراتِ اربعین کو مسلسل طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
کمپلکس میں خواتین کی انتظامی انچارج تغرید تمیمی نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایات کے مطابق زائراتِ اربعین کو متنوع خدمات فراہم کرنے کی سعی جاری ہے اور اسی ضمن میں صدّيقة طاهرة(ع) یونٹ کے طبی عملے نے یہاں ایک مکمل طبی مرکز بنایا ہے۔
انہوں نے بتایا: زیارتِ اربعین کے احیاء میں شریک خواتین کے لیے اس طبی مرکز میں ہر طرح کے علاج معالجہ کے انتظامات موجود ہیں البتہ زیادہ تر کیسز کا تعلق بلڈ پریشر، ذیابیطس، بچوں کے بخار، معدے اور آنتوں سے ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اب تک صرف تین کیسز ایسے ہیں جن میں مریض کو فوری طور پر ہسپتال بھیجنے کی ضرورت پڑی۔