ابی الفضل العباس (ع) کمپلیکس زائرین اربعین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ابی الفضل العباس (ع) کمپلیکس زائرین اربعین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے، جس میں روزانہ کی بنیاد پر زائرین کرام کو 40,000 سے زائد کھانے کے پیکٹ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

ابی الفضل العباس (ع) کمپلیکس میں مضیف کے انچارج سید قاسم شکیر نے کہا، "کمپلیکس میں میزبان عملہ زائرین اربعین کو مختلف خدمات فراہم کرتا ہے، اور ان خدمات میں روزانہ کی بنیاد پر زائرین کرام کو 40,000 سے زائد کھانے کے پیکٹ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم کمپلیکس کے باورچی خانے میں جدید مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے متنوع اور لذیذ کھانے تیار کرتے ہیں اور (نجف-کربلا) محور پر پیدل آنے والے زائرین کرام کو روزانہ تین وقت کے کھانے (ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا) فراہم کرتےہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "کمپلیکس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک سٹاف کے علاوہ رضاکارعملہ بھی زائرین کرام کو خدمات پیش کرنے کے لئے تعاون فراہم کر رہا ہے۔ یہاں موجود رضاکاروں کی تعداد (1,250) رضاکاروں تک پہنچ گئی ہے، جن میں 450 مرد رضاکار اور (800) خواتین رضاکار شامل ہیں۔"


ابی الفضل العباس (علیہ السلام) کمپلیکس زائرین اربعین کو دن رات متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔ کمپلیکس میں زائرین کرام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کیمپس موجود ہیں۔
نماز کی ادائیگی کے لئے بھی مضیف میں مخصوص جگہیں تیار کی گئی ہیں۔
مضیف میں زائرین کے لئے جدید سینٹری کپملیکس بھی موجود ہیں، اس کے علاوہ زائرین کو آرام کرنے کے لیے بھی اچھی اور آرام دہ جگہیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: