موكب أمير القرّاء الوطني میں زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن علمی کمپلیکس زائرین اربعین کو متعدد قرآنی، تعلیمی و تبلیغی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک موكب أمير القرّاء الوطني میں اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے جس میں زائرین کرام کی بڑئ تعداد شرکت کت رہی ہے۔ .

سینٹر فار قرآنی پروجیکٹس کے ڈائریکٹر سید حسنین الحلو نے کہا، "سینٹر کی جانب سے کربلا آنے والی مرکزی و ثانوی شاہراہوں پر متعدد قرآن سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جہاں زائرین کو تعلیمی و قرآنی خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔ انہی سٹیشنز میں موكب أمير القرّاء الوطني بھی شامل ہے جو (کربلا-نجف) روڈ پر قائم کیا گیا ہے۔ موكب أمير القرّاء الوطني میں زائرین کو تعلیمی و تبلیغی خدمات فراہم کرنے کے علاوہ ہر روز مجالس عزاء کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، " ان مجالس میں زائرین اربعین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ زائرین کی جانب سے مجالس کے انعقاد کو بہت سراہا جا رہا ہے کیونکہ یہ عزائی مجالس ان کے ایمان اور اہلبیت علیہم السلام سے وابستگی اور عقیدت و محبت کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔"

موكب أمير القرّاء الوطني میں زائرین اربعین کو مختلف ثقافتی اور تعلیمی خدمات کی فراہمی کے علاوہ باجماعت نماز کی ادائیگی، ختم القرآن، تلاوت اور خصوصی دعاؤں کی محافل کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: