وزیر داخلہ عبد الامیر الشمری نے نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدماتی مواکب کا دورہ کیا اور مواکب کی جانب سے زائرین اربعین کو پیش کی جانے والی خدمات کو بہت سراہا۔
الشمری نے آج اپنے وفد کے ہمراہ نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدماتی مواکب کا دورہ کیا اور سید احمد الاشکوری جو حوزہ علمیہ کے نامور پروفیسر ہیں اورروضہ مبارک کے تبلیغی و حوزوی پراجیکٹ کے نگران ہیں، سے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ کو مقامات مقدسہ کربلا کے خدماتی مواکب کی جانب سے زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی علمی، ثقافتی، تعلیمی و تبلیغی خدمات کے بارے میں کے بارے میں بتایا گیا۔
وزیر داخلہ نے مقامت مقدسہ کربلا کی طرف سے زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو فراہم کی جانے والی فکری، ثقافتی و تبلیغی خدمات سمیت تمام خدمات کی تعریف کی کہ جن میں کھانے کی تقسیم، آرام اور قیام کے لیے سہولیات، طبی اور ثقافتی خدمات کی فراہمی شامل ہے۔
اس دورے کا مقصد چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا کی طرف پیدل آنے والے زائرین کو مواکب کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کا جائزہ لینا تھا۔