قرآن علمی کمپلیکس نے بابل گورنریٹ میں زائرین اربعین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے دس قرآن اسٹیشنز قائم کئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے بابل گورنریٹ میں زائرین اربعین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے دس قرآن اسٹیشنز قائم کئے ہیں۔ قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کی جانب سے یہ قرآن سٹیشنز زائرین کے زیر استعمال راستوں میں بنائے گئے ہیں۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا، "زائرین اربعین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے منصوبے میں متعدد دیگر علمی و ثقافتی خدمات و سرگرمیاں بھی شامل ہیں، جن میں نماز میں شامل مختصر سورتیں پڑھنا سکھانا، قرآنی محافل کا قیام، نماز با جماعت کی ادائیگی اور تعلیمی و ثقافتی لیکچرز شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "ایام اربعین کے دوران یہ منصوبہ متعدد گورنریٹس میں منعقد کیا جاتا ہے اور قرآن انسٹی ٹیوٹ سے منسلک علاقائی شاخوں کے تعاون سے زائرین کے زیر استعمال مرکزی وثانوی سڑکوں پر تعلیم القرآن سٹیشنز قائم کئے جاتے ہیں۔ اس سال قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کی جانب سے زیارت اربعین کے دوران زائرین کے زیر استعمال راستوں میں (10) سے زیادہ قرآن مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں (70) سے زیادہ اساتذہ زائرین اربعین کے لئے تعلیمی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "اسٹیشنز میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لیے قرآنی، عقائدی اور علمی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے اور جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔ "
انہوں نے کہا کہ " ان تمام تعلیمی و تدریسی خدمات فراہم کرنے کا مقصد قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی کی ثقافت کو پھیلانا اور زیارت اربعین کے دوران فکری و قرآنی سرمایہ کاری کرنا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: