روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام رضا(ع) کی شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے امام علی رضا بن موسی کاظم(ع) کی شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین اور روضہ مبارک کے خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد شیخ عبد اللہ دجیلی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا۔

شیخ دجیلی نے اس مجلس میں امام علی رضا(ع) کی سیرت، مظلومیت، فہم و فراست، پرہیزگاری، ان کے علم اور ان کی زندگی سے حاصل ہونے والے اسباق کو بیان کیا۔

اس کے علاوہ انھوں نے اسیران کربلا کے کربلا سے کوفہ، کوفہ سے شام اور شام سے اربعین کے دن کربلا واپسی کے سفر اور عدل کی فتح اور حق کے اثبات کے لیے ان کے مجسم صبر اور قربانیوں کا بھی ذکر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: