چہلم امام حسین(ع) کے احیاء اور عزاداری کے قیام کے لئے مسلسل تین دنوں سے ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

چہلم امام حسین(ع) کے احیاء اور عزاداری کے قیام کے لئے کربلا کے مقامات مقدسہ میں مسلسل تیسرے روز بھی ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

زنجیر زنی کے جلوس روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں مراسم اربعین کے احیاء میں شرکت کے لیےعراق کے مختلف گورنریٹس سے کربلا پہنچ رہے ہیں اورشعبہ شعائر حسینی و مواکب کی جانب سے تیار کردہ شیڈول کے مطابق صبح اور شام میں برآمد کئے جا رہے ہیں۔

نواسہ رسول حسین بن علی علیہ السلام کی مصیبت پر گریہ و زاری کرتے ہوئے یہ جلوس روضہ مبارک امام حسین(ع) سے شروع ہوتے ہیں اورما بین الحرمیں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) پر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔

کربلا کے مقامات مقدسہ اس وقت دنیا کے مختلف خطوں اور ممالک سے آئے دسیوں لاکھوں مومنین و زائرین کی آمد کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو اپنے گھروں اور کام کاج کو چھوڑ کر چہلم امام حسین علیہ السلام کے احیاء، عزاداری کے قیام اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے کربلا مقدسہ میں موجود ہیں۔

کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے جامع تیاریاں کی گئی ہیں۔ جلوسوں کی نقل و حرکت ایک منظم منصوبے کے مطابق ہوتی ہے، ہر جلوس کا راستہ اور وقت پہلے سے مقرر ہوتا ہے۔ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کا عملہ ہر جلوس کے شروع ہونے سے لے کر اختتام تک اس کے ساتھ ہوتا ہے، تاکہ ایک پرسکون اور محفوظ ماحول میں مراسم عزا کی ادادئیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: