روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مابین الحرمین ڈویژن کا عملہ مقامات مقدسہ سے ملحقہ سڑکوں، گلیوں اور گرو نواح کو صاف کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
مابین الحرمین ڈویژن کے سید حبیب الدھش نے کہا کہ ہمارا سروس عملہ زیارت اربعین کے آغاز کے بعد سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے ملحقہ سڑکوں، گلیوں اور گرو نواح سے کچرے کو ہٹانے اور صاف کرنے کے لئے مسلسل مصروف عمل ہے۔ ڈویژن کا عملہ باب قبلہ سے متصل اسٹریٹ، العلقمی اسٹریٹ، الحوارہ زینب (سلام اللہ علیہا) اسٹریٹ ، جنت الحسین(ع) اسٹریٹ اور مابین الحرمین میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اربعین امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لئے آنے والے زائرین کرام اور خدماتی مواکب میں برف اور پانی تقسیم کرنے کے لیے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کو بھی تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارا عملہ مابین الحرمین، باب بغداد سے متصل اسٹریٹ، العلقمی اسٹریٹ اور امام علی سٹریٹ میں موجود واٹر یونٹس کو بھی مسلسل پینے کا پانی فراہم کررہے ہیں۔"
زائرین کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "مابین الحرمین ڈویژن کے سربراہ نے خصوصی گروپ تشکیل دیے جنہوں نے زیارت اربعین کے دوران زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے مختلف تنظیمی اقدامات کیے ہیں۔"