حقیبۃ المومن ایپلی کیشن کے ذریعے زیارت اربعین کو (33) ملین سے زیادہ مرتبہ پڑھا گیا ہے۔

حقيبۃ المؤمن ایپلی کیشن کے ذریعے زیارت اربعین کو (33) ملین سے زیادہ مرتبہ پڑھا گیا ہے۔

اس ایپلی کیشن کی نگرانی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کے سافٹ ویئر ایپلیکیشن سینٹر کے ذریعے کی جاتی ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر سید علی الجیاشی نے کہا: "ایام اربعین کے دوران اس ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کردہ اعدادو شمار کے مطابق اب تک زیارت اربعین کو (33) ملین سے زیادہ مرتبہ پڑھا جا چکا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: " یہ اعدادو شمارحقیبۃ المومن ایپلی کیشن کو عالمی درجہ بندی کے لحاظ سے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی اپلیکیشنز میں شامل کرتے ہیں۔ زیارت اربعین کے دوران اس سروس کے ساتھ رجسٹرڈ زائرین کی تعداد (33,331,405) تک پہنچ گئی ہے۔ "

قابل ذکر ہے کہ یہ اعدادوشمار امام حسین علیہ السلام کے مقصد کو ہر طرف سے عالم اسلام کے لیے ایک اصلیت اور فخر بنانے کے لیے آئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: