قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے زائرین اربعین میں(200,000) تعلیمی بروشرز تقسیم کئے گئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے زائرین اربعین میں تقریباً (200,000) تعلیمی بروشرز تقسیم کئے گئے ہیں۔

یہ تعلیمی بروشرز زائرین کو صحیح قرأت سکھانے کے لئے تعلیم القرآن منصوبے کا حصہ ہیں اور یہ منصوبہ قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ اور گورنریٹس میں اس کی علاقائی شاخوں کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ "انسٹی ٹیوٹ اور گورنریٹس میں اس کی علاقائی شاخوں نے کربلا کی جانب ملینز مارچ میں شامل زائرین اربعین میں (200,000) تعلیمی کتابچے تقسیم کیے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ان تعلیمی کتابچوں میں سورۃ الفاتحہ ، سورۃ اخلاص اور نماز میں شامل کلمات کی تلاوت کا طریقہ بتایا گیا ہے، اور کتابچوں میں ان عام غلطیوں کو واضح کیا گیا جن کی گزشتہ سالوں میں پروجیکٹ سے منسلک پروفیسرز نے نشاندہی کی تھی۔ "

واضح رہے کہ اس سال زیارت اربعین کے دوران قرآن انسٹی ٹیوٹ اور گورنریٹس میں اس کی علاقائی شاخوں کی جانب سے کربلا جانے والے مرکزی اور ذیلی راستوں میں (52) تعلیمی مراکز کھولے گئے ہیں جہاں زیارت اربعین کے لیے پیدل کربلا جانے والے زائرین کو متعدد قرآنی و تعلیمی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: