فاؤنڈیشن کے ممبران میں سے ایک برطانوی ڈاکٹر جوہر نقبی نے کہا، "امامیہ انٹرنیشنل میڈیکل فاؤنڈیشن فخر کے ساتھ مسلسل پندرہویں سال زائرین اربعین کو مفت طبی خدمات و ادویات فراہم کر رہی ہے۔ مقامات مقدسہ کربلا کے تعاون سے امامیہ انٹرنیشنل میڈیکل فاؤنڈیشن کے متعدد فیلڈ کلینکس زائرین کے زیر استعمال راستوں پر بنائے گئے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا، "اس ادارے میں مختلف طبی تخصصات کے حامل بہت سے ڈاکٹر شامل ہیں، اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کو مقامی ڈاکٹروں اور نرسوں کا تعاون بھی حاصل ہے اور یہ تمام طبی ماہرین و سٹاف عراقی وزارت صحت کے تعاون سے عراق کے مختلف گورنریٹس میں زائرین کرام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔"
ڈاکٹر حور العین ہادی، جو فیلڈ کلینک میں رضاکارانہ خدمات پیش کر رہی ہیں، نے کہا، "مختلف تخصصات کے حامل مقامی ڈاکٹر امامیہ انٹرنیشنل میڈیکل فاؤنڈیشن کے تعاون سے اربعین کے زائرین کو کئی طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں اور اب تک (20) ہزار سے زائد زائرین کو طبی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی نے انٹرنیشنل امامی میڈیکل آرگنائزیشن کے ایک وفد سے ملاقات کی اور زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات پر تشکر اور خوشی کا اظہار کیا۔