روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے نیوز سنٹر نے ماہ صفر کی انیس تاریخ کو روضہ مبارک امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) اور اطراف کے علاقوں کی فضائی تصاویر شائع کی ہیں۔
چہلم امام حسین (ع) کی مناسبت سے کربلا معلی میں دسیوں لاکھوں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
کربلا کے مقامات مقدسہ اس وقت دنیا کے مختلف خطوں اور ممالک سے آئے دسیوں لاکھوں مومنین و زائرین کی آمد کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو اپنے گھروں اور کام کاج کو چھوڑ کر چہلم امام حسین علیہ السلام کے احیاء، عزاداری کے قیام اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے کربلا مقدسہ میں موجود ہیں۔