زیارت اربعین کے دوران سادۃ الخدم کی متنوع خدمات

روضہ مبارک حضرت رباس علیہ السلام کا شعبہ سادۃ الخدم زیارت اربعین کے دوران زائرین سید الشہداء امام حسین علیہ السلام  کو مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے صحن مطہریونٹ کے  سيد فائز آل طعمة نے کہا کہ "شعبہ سادۃ الخدم  کا عملہ  زیارت اربعین کے دوران  روضہ مبارک ابا الفضل العباس (ع) میں آنے والے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "زیارت کے دوران ہمارے فرائض میں  صحن مقدس کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ  قرآن پاک، دعاؤں اور زیارت کی کتابوں  اور سجدے گاہ کو شیلفوں اور ڈسکس میں ترتیب سے رکھنا  شامل ہے"۔
انہوں نے بتایا کہ شعبہ سادۃ الخدم کا عملہ الکفیل گلوبل نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے  ذریعے رجسٹرڈ  افراد کی نیابت میں مراسم زیارت بھی ادا کرتے ہیں۔ 

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: