تصویری رپورٹ... زائرین کا جمّ غفیر شبِ اربعین کے احیاء کے لیے کربلا میں موجود رہا
عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے جمّ غفیر نے غم وحزن اور گہرے سوگ کے ماحول میں شبِ اربعین کربلا میں گزاری اور شب اربعین کے احیاء میں حصہ لیا۔
گزشتہ چند دنوں سے دسیوں لاکھ زائرین کربلا پہنچ رہے ہیں اور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دے کر اہل بیت(ع) سے ولاء، وفاداری اور غم وحزن کا مجسم مظہر بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اربعین کے احیاء کے لیے آئے ہوئے زائرین کی خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے اپنے پہلے سے تیار کردہ لائحہ عمل کے مطابق سیکیورٹی، صحت، خدمات، قیام، طعام اور لاجسٹک امور میں اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔