لبنانی میڈیا وفد: ہم نے درکار تمام ٹیکنیکل اور لاجسٹک وسائل کو زیارت اربعین کے میڈیا سنٹر میں پایا

لبنانی میڈیا وفد: ہم نے درکار تمام ٹیکنیکل اور لاجسٹک وسائل کو زیارت اربعین کے میڈیا سنٹر میں پایا


 لبنان سے تعلق رکھنے والے میڈیا وفد نے چہلم امام حسین(ع) اور مراسمِ اربعین کی کوریج کے لیے زیارت اربعین کے میڈیا سنٹر کی طرف سے فراہم کردہ تمام ٹیکنیکل اور لاجسٹک خدمات کو بہت سراہا ہے۔


کربلا آنے والے ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو مراسم کی کوریج کے لیے درکار وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کچھ عرصہ قبل ایک میڈيا سنٹر قائم کیا ہے جس کے بارے میں لبنانی وفد میں شامل میڈیا ڈائریکٹر اور ہدایت کار سارہ قصیر نے کہا ہے کہ زیارت اربعین کے لیے میڈیا سنٹر کا قیام ایک اہم اور ضروری اقدام ہے جس سے صحافیوں کو ملینز زائرین پر مشتمل زیارت کی کوریج اور دنیا تک اس کا پیغام پہنچانے میں کافی سہولت میسر ہے، انھوں نے مزید کہا کہ مرکز نے ہمیں درکار تمام تکنیکی اور لاجسٹک وسائل اور ملاقاتوں اور ٹیلی ویژن انٹرویوز کے لیے بہترین جگہیں فراہم کی ہیں۔
لبنانی صحافی سید کریم تمام الوزان نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا پرتباک استقبال، بہترین مہمان نوازی اورمراسم اربعین کی کوریج  کے لیے  ضروری سہولیات کرنے کے پر شکریہ ادا کیا۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: