روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نجف کربلا روڈ پر واقع ابی الفضل العباس(ع) کمپلیکس میں آج اختتامی مجلس عزاء کے انعقاد کے ساتھ ہی زائرین کے لیے خدماتی امور اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔
کمپلیکس کے انتظامی انچارج اور روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے رکن جواد حسناوی، شعبہ قانونی امور کے سربراہ محمد فتلاوی، شعبہ مذہبی امور کے معاون سربراہ شیخ عادل وکیل، کمپلکس میں خدمت کرنے والے روضہ مبارک کے خدام اور ان کی مدد کرنے والے رضاکاروں نے مجلس میں شرکت کی اور پھر سے اس خدمت کے لیے اکٹھے ہونے کی دعا کی۔