مابین الحرمین لگے فواروں نے زیارت اربعین کے دوران ماحول کو ٹھنڈا کرنے اور درجہ حرارت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مقامات مقدسہ کربلا کے مابین الحرمین اور مختلف مقامات پر لگے فواروں نے زیارت اربعین کے دوران ماحول کو ٹھنڈا کرنے اور درجہ حرارت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ فورارے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مابین الحرمین ڈویژن کی جانب سے مقامات مقدسہ کے درمیانی علاقے اور متعدد دیگر جگہوں پر لگائے گئے تھے۔
مابین الحرمین ڈویژن کے کولنگ یونٹ کے انجینئر محمد جاسم نے کہا کہ "ہمارے یونٹ نے روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی رہنمائی میں، بلند درجہ حرارت  کو کم کرنے اور زائرین اربعین کے لیے ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں، ہم نےماہ محرم کے آغاز سے مابین الحرمین میں فوارے لگانے کے لیے کام کا آغاز کر دیا تھا۔"
  انہوں نے مزید کہا کہ "دو  مقامات مقدسہ کے درمیانی  علاقے میں تقریبا (400 نوزلز) کے ساتھ 20 سے زیادہ لائنوں میں فوارے  لگائے گئے تھے، جنہوں نے تقریبا (10) ڈگری سیلسیس تک درجہ حرارت کو کم کرنے میں کردار ادا کیا۔ "


انہوں نے مزید کہا،"ان فواروں کے ساتھ  30 ہزار لیٹر گنجائش کے پانی کے ٹینکس منسلک تھے اور  دباؤ بڑھانے کے لیے21 لیٹر فی منٹ کی صلاحیت کے ساتھ۔ چار پمپس لگائے گئے تھے۔ "


جاسم نے مزید کہا کہ "ہمارا یونٹ اس سپرے سسٹم کو مینٹیننس ڈویژن کے ڈی سیلینیشن پلانٹ سے فلٹر شدہ پانی  فراہم کرتا ہے۔ ہم زیارت اربعین کے دوران روضہ مبارک  ابا الفضل العباس علیہ السلام کے قریب قریب واٹر کولرز اور یونٹس کو بھی  پینے کا صاف اور صحت بخش پانی  (ٌRO)  فراہم کرتے ہیں۔" 

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: